Bản dịch tiếng Urdu - Muhammad Jonakrihi

Dịch thuật ý nghĩa Kinh Qur'an

Người dịch Muhammad Ibrahim Jonakri, được phát triển dưới sự giám sát của Trung tâm Dịch thuật Rowad, và có thể tham khảo bản dịch gốc để đưa ra ý kiến, đánh giá và phát triển liên tục.

QR Code https://quran.islamcontent.com/vi/urdu_junagarhi

قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلۡفَلَقِ

آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.[1]

[1] فَلَقٌ کے راجح معنی صبح کے ہیں۔ صبح کی تخصیص اس لئے کی کہ جس طرح اللہ تعالیٰ رات کا اندھیرا ختم کرکے دن کی روشنی لا سکتا ہے، وہ اللہ اسی طرح خوف اور دہشت کو دور کرکے پناہ مانگنے والے کو امن بھی دے سکتا ہے۔ یا انسان جس طرح رات کو اس بات کا منتظر ہوتا ہے کہ صبح روشنی ہوجائے گی، اسی طرح خوف زدہ آدمی پناہ کے ذریعے سے صبح کامیابی کے طلوع کا امیدوار ہوتا ہے۔ ( فتح القدیر )۔
آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.[1]

مِن شَرِّ مَا خَلَقَ

ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے.[1]

[1] یہ عام ہے، اس میں شیطان اور اس کی ذریت، جہنم اور ہر اس چیز سےپناہ ہے جس سے انسان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے.[1]

وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ

اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.[1]

[1] رات کے اندھیرے میں ہی خطرناک درندے اپنی کچھاروں سے اور موذی جانور اپنے بلوں سے اور اسی طرح جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم ارادوںکو عملی جامہ پہنانے کے لئے نکلتے ہیں۔ ان الفاظ کے ذریعے سے ان تمام سے پناہ طلب کی گئی ہے۔ غَاسِقٍ، رات، وَقَبَ داخل ہو جائے، چھا جائے۔
اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.[1]

وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّٰثَٰتِ فِي ٱلۡعُقَدِ

اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).[1]

[1] نَفَّاثَاتٌ، مونث کا صیغہ ہے، جو النُّفُوسُ (موصوف محذوف) کی صفت ہے مِنْ شَرِّ النُّفُوسِ النَّفَّاثَاتِ یعنی گرہوں میں پھونکنے والے نفسوں کی برائی سے پناہ۔ اس سے مراد جادو کا کالا عمل کرنے والے مرد اور عورت دونوں ہیں۔ یعنی اس میں جادوگروں کی شرارت سے پناہ مانگی گئی ہے۔ جادوگر، پڑھ پڑھ کر پھونک مارتے اور گرہ لگاتے جاتے ہیں۔ عام طور پر جس پر جادو کرنا ہوتا ہے اس کے بال یا کوئی چیز حاصل کرکے اس پر یہ عمل کیا جاتا ہے۔
اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).[1]

وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ

اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.[1]

[1] حسد یہ ہے کہ حاسد، محسود سے زوال نعمت کی آرزو کرتا ہے، چنانچہ اس سے بھی پناہ طلب کی گئی ہے۔ کیوں کہ حسد بھی ایک نہایت بری اخلاقی بیماری ہے، جو نیکیوں کو کھا جاتی ہے۔
اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.[1]