段 :
13
وَأَنَا ٱخۡتَرۡتُكَ فَٱسۡتَمِعۡ لِمَا يُوحَىٰٓ
اور میں نے تجھے منتخب کر لیا(1) اب جو وحی کی جائے اسے کان لگا کر سن.
段 :
14
إِنَّنِيٓ أَنَا ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّآ أَنَا۠ فَٱعۡبُدۡنِي وَأَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ لِذِكۡرِيٓ
بیشک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا عبادت کے ﻻئق اور کوئی نہیں پس تو میری ہی عبادت کر(1) ، اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ.(2)
段 :
15
إِنَّ ٱلسَّاعَةَ ءَاتِيَةٌ أَكَادُ أُخۡفِيهَا لِتُجۡزَىٰ كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا تَسۡعَىٰ
قیامت یقیناً آنے والی ہے جسے میں پوشیده رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو وه بدلہ دیا جائے جو اس نے کوشش کی ہو.
段 :
16
فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنۡهَا مَن لَّا يُؤۡمِنُ بِهَا وَٱتَّبَعَ هَوَىٰهُ فَتَرۡدَىٰ
پس اب اس کے یقین سے تجھے کوئی ایسا شخص روک نہ دے جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو اور اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہو، ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا.(1)
段 :
17
وَمَا تِلۡكَ بِيَمِينِكَ يَٰمُوسَىٰ
اے موسیٰ! تیرے اس دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟
段 :
18
قَالَ هِيَ عَصَايَ أَتَوَكَّؤُاْ عَلَيۡهَا وَأَهُشُّ بِهَا عَلَىٰ غَنَمِي وَلِيَ فِيهَا مَـَٔارِبُ أُخۡرَىٰ
جواب دیا کہ یہ میری ﻻٹھی ہے، جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں اور جس سے میں اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑ لیا کرتا ہوں اور بھی اس میں مجھے بہت سے فائدے ہیں.
段 :
19
قَالَ أَلۡقِهَا يَٰمُوسَىٰ
فرمایا اے موسیٰ! اسے ہاتھ سے نیچے ڈال دے.
段 :
20
فَأَلۡقَىٰهَا فَإِذَا هِيَ حَيَّةٞ تَسۡعَىٰ
ڈالتے ہی وه سانﭗ بن کر دوڑنے لگی
段 :
21
قَالَ خُذۡهَا وَلَا تَخَفۡۖ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا ٱلۡأُولَىٰ
فرمایا بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے، ہم اسے اسی پہلی سی صورت میں دوباره ﻻ دیں گے.(1)
段 :
22
وَٱضۡمُمۡ يَدَكَ إِلَىٰ جَنَاحِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوٓءٍ ءَايَةً أُخۡرَىٰ
اور اپنا ہاتھ اپنی بغل میں ڈال لے تو وه سفید چمکتا ہوا ہو کر نکلے گا، لیکن بغیر کسی عیب (اور روگ) کے(1) یہ دوسرا معجزه ہے.
段 :
23
لِنُرِيَكَ مِنۡ ءَايَٰتِنَا ٱلۡكُبۡرَى
یہ اس لئے کہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھانا چاہتے ہیں.
段 :
24
ٱذۡهَبۡ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ
اب تو فرعون کی طرف جا اس نے بڑی سرکشی مچا رکھی ہے.(1)
段 :
25
قَالَ رَبِّ ٱشۡرَحۡ لِي صَدۡرِي
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لئے کھول دے.
段 :
26
وَيَسِّرۡ لِيٓ أَمۡرِي
اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے.
段 :
27
وَٱحۡلُلۡ عُقۡدَةٗ مِّن لِّسَانِي
اور میری زبان کی گره بھی کھول دے.
段 :
28
يَفۡقَهُواْ قَوۡلِي
تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں.
段 :
29
وَٱجۡعَل لِّي وَزِيرٗا مِّنۡ أَهۡلِي
اور میرا وزیر میرے کنبے میں سے کر دے.
段 :
30
هَٰرُونَ أَخِي
یعنی میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو.
段 :
31
ٱشۡدُدۡ بِهِۦٓ أَزۡرِي
تو اس سے میری کمر کس دے.
段 :
32
وَأَشۡرِكۡهُ فِيٓ أَمۡرِي
اور اسے میرا شریک کار کر دے.(1)
段 :
33
كَيۡ نُسَبِّحَكَ كَثِيرٗا
تاکہ ہم دونوں بکثرت تیری تسبیح بیان کریں.
段 :
34
وَنَذۡكُرَكَ كَثِيرًا
اور بکثرت تیری یاد کریں.(1)
段 :
35
إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرٗا
بیشک تو ہمیں خوب دیکھنے بھالنے واﻻ ہے.(1)
段 :
36
قَالَ قَدۡ أُوتِيتَ سُؤۡلَكَ يَٰمُوسَىٰ
جناب باری تعالیٰ نے فرمایا موسیٰ تیرے تمام سواﻻت پورے کر دیئے گئے.(1)
段 :
37
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَيۡكَ مَرَّةً أُخۡرَىٰٓ
ہم نے تو تجھ پرایک بار اور بھی بڑا احسان کیا ہے.(1)