段 :
1
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ
وه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا.
段 :
2
أَن جَآءَهُ ٱلۡأَعۡمَىٰ
(صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا.(1)
段 :
3
وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ
تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا.(1)
段 :
4
أَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكۡرَىٰٓ
یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائده پہنچاتی.
段 :
5
أَمَّا مَنِ ٱسۡتَغۡنَىٰ
جو بے پرواہی کرتا ہے.(1)
段 :
6
فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ
اس کی طرف تو تو پوری توجہ کرتا ہے.(1)
段 :
7
وَمَا عَلَيۡكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
حاﻻنکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں.(1)
段 :
8
وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسۡعَىٰ
اور جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے.(1)
段 :
9
وَهُوَ يَخۡشَىٰ
اور وه ڈر (بھی) رہا ہے.(1)
段 :
10
فَأَنتَ عَنۡهُ تَلَهَّىٰ
تو اس سے بےرخی برتتا ہے.(1)
段 :
11
كَلَّآ إِنَّهَا تَذۡكِرَةٞ
یہ ٹھیک نہیں(1) قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے.
段 :
12
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
جو چاہے اس سے نصیحت لے.(1)
段 :
13
فِي صُحُفٖ مُّكَرَّمَةٖ
(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے).(1)
段 :
14
مَّرۡفُوعَةٖ مُّطَهَّرَةِۭ
جو بلند وباﻻ اور پاک صاف ہے.(1)
段 :
15
بِأَيۡدِي سَفَرَةٖ
ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے.(1)
段 :
16
كِرَامِۭ بَرَرَةٖ
جو بزرگ اور پاکباز ہیں.(1)
段 :
17
قُتِلَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَآ أَكۡفَرَهُۥ
اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے.(1)
段 :
18
مِنۡ أَيِّ شَيۡءٍ خَلَقَهُۥ
اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا.
段 :
19
مِن نُّطۡفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ
اسے) ایک نطفہ(1) سے پیدا کیا،پھراس کا اندازہ مقررکیا .(2)
段 :
20
ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ
پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا.(1)
段 :
21
ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقۡبَرَهُۥ
پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا.
段 :
22
ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ
پھر جب چاہے گا اسے زنده کر دے گا.(1)
段 :
23
كَلَّا لَمَّا يَقۡضِ مَآ أَمَرَهُۥ
ہرگز نہیں(1) ۔ اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی.
段 :
24
فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ
انسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے.(1)
段 :
25
أَنَّا صَبَبۡنَا ٱلۡمَآءَ صَبّٗا
کہ ہم نے خوب پانی برسایا.
段 :
26
ثُمَّ شَقَقۡنَا ٱلۡأَرۡضَ شَقّٗا
پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح.
段 :
27
فَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا حَبّٗا
پھر اس میں سے اناج اگائے.
段 :
28
وَعِنَبٗا وَقَضۡبٗا
اور انگور اور ترکاری.
段 :
29
وَزَيۡتُونٗا وَنَخۡلٗا
اور زیتون اور کھجور.
段 :
30
وَحَدَآئِقَ غُلۡبٗا
اور گنجان باغات.
段 :
31
وَفَٰكِهَةٗ وَأَبّٗا
اور میوه اور (گھاس) چاره (بھی اگایا).(1)
段 :
32
مَّتَٰعٗا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَٰمِكُمۡ
تمہارے استعمال وفائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے.
段 :
33
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ
پس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آجائے گی.(1)
段 :
34
يَوۡمَ يَفِرُّ ٱلۡمَرۡءُ مِنۡ أَخِيهِ
اس دن آدمی اپنے بھائی سے.
段 :
35
وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ
اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے.
段 :
36
وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ
اور اپنی بیوی اور اپنی اوﻻد سے بھاگے گا.
段 :
37
لِكُلِّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَئِذٖ شَأۡنٞ يُغۡنِيهِ
ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی.(1)
段 :
38
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ مُّسۡفِرَةٞ
اس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے.
段 :
39
ضَاحِكَةٞ مُّسۡتَبۡشِرَةٞ
(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے.(1)
段 :
40
وَوُجُوهٞ يَوۡمَئِذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٞ
اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے.
段 :
41
تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ
جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی.(1)
段 :
42
أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَفَرَةُ ٱلۡفَجَرَةُ
وه یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے.(1)